بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت اپنی عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہوتی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستان کے عوام کے پاس اب بہت کم راستے رہ گئے ہیں، یا تو وہ اپنے منتخب رہنما کی گرفتاری، ان کے خاندان کی حراست، سیاسی جماعت کو دبانے اور انصاف سے محرومی پر خاموش رہیں یا پرامن طور پر باہر نکل کر احتجاج کے اپنے بنیادی حق کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے بھی اہلخانہ کو گرفتار اور لوگوں کو تشدد کی دھمکیاں دی جاسکتی ہیں، تاہم 25 کروڑ پاکستانیوں کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ایک پوری نسل کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے۔
قاسم خان نے واضح کیا کہ کوئی بھی حکومت اپنی عوام سے زیادہ طاقتور نہیں ہوسکتی۔ اور دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ پاکستانی عوام دھمکیوں کے باوجود انصاف کے حصول کے لیے متحد ہوکر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ خوف کے ذریعے حکمرانی کرنے والے افراد نہیں بلکہ عوام کریں گے۔

Leave feedback about this