پاکستان تازہ ترین

عمران خان ایک وفادار آدمی ہیں وہ خود مثال بن کرقیادت کرتے تھے ،سابق کرکٹر وسیم اکرم

عمران خان ایک وفادار آدمی ہیں وہ خود مثال بن کرقیادت کرتے تھے ،سابق کرکٹر وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں، محنت اور وفاداری کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک ایسا سچا اور مخلص رہنما قرار دیا ہے جو ہمیشہ عمل سے مثال قائم کر کے قیادت کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ وسیم اکرم نے وقار یونس کے ساتھ چیریٹی فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک انتہائی وفادار اور اصول پسند انسان ہیں، عمران خان کی قیادت کا انداز ہمیشہ سے الگ اور منفرد رہا ہے، وہ کبھی بھی ایسے انسان نہیں رہے جو خود آرام دہ کرسی پر بیٹھے رہیں اور دوسروں سے کام یا محنت کروائیں بلکہ وہ خود میدان میں اتر کر سب سے زیادہ اور بھرپور محنت کرتے تھے اور اپنے عمل سے سب کے لیے ایک مثال قائم کرتے تھے۔

سابق کپتان نے ایک سوال پر کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہیے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا، میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں، تاہم انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی کے بارے میں پوچھا گیا تو اس سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں ہے۔

وسیم اکرم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چنے بیچنے آئے ہیں، بطور کھلاڑی یا شخص میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا سو فیصد نہیں دے سکتے، اس صورتحال میں میری تجویز یہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر کو کہنا چاہیے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field