پاکستان تازہ ترین دنیا

ایران جنگ میں ‘خلائی مخلوق’ کی انٹری؟ آسمان پر پُراسرار روشنیاں، ویڈیو وائرل

ایران جنگ میں ‘خلائی مخلوق’ کی انٹری؟ آسمان پر پُراسرار روشنیاں، ویڈیو وائرل
رات گئے مختلف رنگوں کی روشنیاں دیکھی گئیں، جن سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے آسمان پر نظر آنے والی پراسرار روشنیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تہران میں رات کے وقت آسمان پر مختلف رنگوں کی روشنیاں دکھائی دے رہی ہیں، تاہم ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ روشنیاں کتنی بلندی پر اور کس رفتار سے حرکت کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان روشنیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض صارفین نے اسے ڈرون، ڈرونز کے گروپ یا طیارہ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے ایل ای ڈی لائٹس سے لیس ایک ڈیجیٹل پتنگ بھی قرار دیا ہے۔ تاہم کسی بھی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field