تازہ ترین دنیا

امریکی صدر نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دیدیا

نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ

 

امریکی صدر نے نائن الیون حملوں سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آئرلینڈ سے وطن روانگی پرمیڈیا گفتگو میں کہا 9/11 حملوں سےمتعلق مزید ریکارڈ جاری کرنے کےمعاملے کا جائزہ لیں گے،نائن الیون حملوں میں ہلاک افراد کےلواحقین نے مزید ریکارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

امریکی صدر نے مزید کہاامریکی ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے دوبارہ بھر رہے ہیں،پیٹریاٹ میزائل پہلے سے زیادہ تعداد میں تیار ہو رہے ہیں،امریکا کے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے،

صدرٹرمپ نےکہامڈٹرم الیکشن ریپبلک پارٹی ہی کامیابی حاصل کرے گی،جے ڈی وینس کے 2028 صدارتی الیکشن میں حصہ لینےمتعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے،میرےخیال میں جےڈی وینس بہترین ہیں،ہمارے پاس بہت سے بہترین لوگ موجود ہیں،ڈیموکریٹس اوربائیڈن نے عوام کےساتھ بہت برا سلوک کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field