وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے طریقہ کار جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول حاصل کرنے کے لیے شہری اپنے موبائل میسج میں آر ای جی، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی رجسٹرڈ نمبر، صوبے کا نام اور رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیج دیں۔
موبائل پر رجسٹریشن مکمل ہونے پر تصدیق کا پیغام ملے گا، پیٹرول پمپ جانے سے پہلے 9771 پر tok /لکھ کر میسیج بھیج دیں، اس کے بعد ٹوکن نمبر وصول ہوگا، اس کے بعد آپ ٹوکن نمبر پیٹرول پمپ پر دکھا کر پیٹرول حاصل کرنے کا میسج ملے گا۔
میسیج کے بعد پیٹرول کی مقدار اور استعمال کرنے کی مدت ہوگی تو پھر پیٹرول پمپ پر دکھا کر آپ رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
حکومت کی اسکیم اورپیٹرول کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں(pmfuelrelief.pk)
واضح رہے کہ وزیراعظم نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے بائیک، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل، رکشا، چنگچی اور چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والوں پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے خصوصی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے، خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشا، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کے لیے پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کا ریلیف دیا جائےگا۔

Leave feedback about this