تازہ ترین معیشت و تجارت

حکومت کی 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

گندم درآمد کرنے کی منظوری

 

کراچی: حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابل قبول ہوگی۔ گندم کی ترسی درآمدی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی۔

سندھ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار می مطابق ملک میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جبکہ ملکی سطح پر سالانہ گندم کی کھپت تقریباً 3 کروڑ 13ل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی۔

گندم کی درآمد کے لیے بولیاں 16 ستمبر کو صبح 11 بج کر 30 منٹ تک جمع کرائی جاسکیں گی، جبکہ بولیاں اسی روز دن 12 بجے کھولی جائیں گی۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمدی گندم صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کی جائے گی، سندھ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن، پنجاب کو 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن جبکہ خیبرپختونخوا کو 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔

اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی، جبکہ ملکی سطح پر سالانہ گندم کی کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field