پاکستان تازہ ترین

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘منصوبہ؛اعدادوشمارجاری کردیئے گئے

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘منصوبہ؛اعدادوشمارجاری کردیئے گئے

اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت مستحق خاندانوں کو چھت کی فراہمی کیلئے  اربوں روپےخرچ کرنے کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔
پنجاب میں اپنی چھت اپناگھرپروگرام کے تحت مجموعی طور پر 231 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے گئے ہیں،پروگرام کے تحت ایک لاکھ 8 ہزار 977 گھر مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ 26 ہزار 128 گھروں کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق  اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کیلئے 14 لاکھ 26 ہزار 556 درخواستیں موصول ہوئیں،7ہزار 740 قرضے اجرا کیلئے تیارہیں،14 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق شفاف، آسان اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری  ہے،حکومت پنجاب شہریوں کو باوقار رہائش کی فراہمی کے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image