Roze News

ایران امریکا جنگ سے تیل کمپنیوں کو حاصل ہونیوالے فائدے سے ٹرمپ شدید پریشان

ٹرمپ نے ایرانی حملے کے خوف سے ٹرک میں چھپنے اور طیارہ بدلنے کی تصدیق کر دی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تیل کمپنیاں امریکا ایران جنگ سے بڑا منافع کما رہی ہیں اور یہ بات صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی درد سر ثابت ہونے لگی ہے۔
پیر کو اوول آفس میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے آئل کمپنیز کے بارے میں کہا یہ لوگ بہت پیسہ بنا رہے ہیں اور مجھے یہ اچھا نہیں لگ رہا، یہ بات کرنے والے وہ آخری آدمی ہوں گے، کیوں کہ وہ خود آزادانہ کاروبار کے زبردست حامی ہیں۔
امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل قیمتوں میں گراوٹ آئے، حالیہ جائزے بتاتے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو کامیابی مل سکتی ہے۔
ایران سے جنگ نے تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں، آج دنیا کی بڑی آئل کمپنی ‘سعودی آرامکو’ نے رپورٹ کیا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کے منافع میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مہنگے ہوتے تیل سے امریکی صارفین کو مہنگائی کے عفریت کا سامنا ہے، جنگ کے بعد سے اب تک پیٹرول کی فی گیلن اوسط قیمت میں 37 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔اس سے مجھے محاورے بناکردیں