پاکستان تازہ ترین

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اسلام آباد پہنچ گئے

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اسلام آباد پہنچ گئے

 کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  کویت کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری مشرق وسطیٰ زاہد حسین نے استقبال کیا،پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اور کویت علاقائی اور عالمی امور پر بھی مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے،کویتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے،پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image