پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر گیا
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جو 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہو کر 6 ہزار 297 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 53 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست مرتب ہوتے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں عالمی معاشی صورتحال اور مارکیٹ کے رجحانات پر مرکوز ہیں۔

Leave feedback about this