پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار، فی بوری کی نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار، فی بوری کی نئی قیمت کیا ہے؟ جانیے

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار، فی بوری قیمت 1,350 سے 1,570 روپے تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتیں بدستور بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور عام صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ تازہ ترین مارکیٹ اعداد و شمار کے مطابق 50 کلوگرام سیمنٹ کی ایک بوری مختلف برانڈز اور علاقوں کے لحاظ سے 1,350 سے 1,570 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بیشتر شہروں میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1,390 سے 1,450 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں قیمتوں کے فرق کی بنیادی وجوہات میں ٹرانسپورٹیشن اخراجات، مقامی طلب اور مختلف کمپنیوں کی قیمتوں کی پالیسی شامل ہیں۔

مارکیٹ میں دستیاب نمایاں برانڈز میں میپل لیف سیمنٹ سب سے مہنگے برانڈز میں شامل ہے، جس کی فی بوری قیمت 1,570 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ لکی سیمنٹ 1,500 سے 1,540 روپے، بیسٹ وے سیمنٹ 1,430 سے 1,570 روپے، فوجی سیمنٹ 1,440 سے 1,540 روپے، ڈی جی خان سیمنٹ 1,440 سے 1,480 روپے، پاک سیمنٹ 1,430 سے 1,560 روپے جبکہ پیدار سیمنٹ 1,380 سے 1,505 روپے فی بوری میں فروخت ہو رہا ہے، جو نسبتاً کم قیمت والے برانڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

تعمیراتی شعبے کے ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہائشی منصوبوں، کمرشل تعمیرات اور سرکاری انفراسٹرکچر منصوبوں کی لاگت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں قیمتوں کی صورتحال پر تعمیراتی صنعت گہری نظر رکھتی ہے۔

مارکیٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں سیمنٹ کی قیمتوں کا انحصار توانائی کے نرخ، خام مال کی قیمت، ٹرانسپورٹیشن لاگت اور تعمیراتی سرگرمیوں میں طلب پر ہوگا۔ اگر پیداواری لاگت یا ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو سیمنٹ مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے، جبکہ طلب میں کمی یا پیداواری اخراجات کم ہونے کی صورت میں قیمتوں میں استحکام یا معمولی کمی بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image