تازہ ترین

ٹرمپ کا ترکیہ پر پابندیاں ختم کرنےکا اعلان، ایف 35 طیارے دینے پر بھی راضی

ٹرمپ کا ترکیہ پر پابندیاں ختم کرنےکا اعلان، ایف 35 طیارے دینے پر بھی راضی

نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران اعلان کیاکہ ہم ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کر رہے ہیں۔ترکیے ایران کو بہت اچھی طرح جانتا ہے، ترکیے نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کیلئے اہم کردار ادا کیا: ٹرمپامریکا نے 2020 میں روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر CAATSA قانون کے تحت ترکیہ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔2020 میں عائد کی گئی پابندیوں میں ترکیہ کی پریذیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کو امریکی برآمدی لائسنس اور دفاعی سامان کی فراہمی شامل تھی۔ایس ایس بی کے اس وقت کے سربراہ اسماعیل دمیر اور دیگر ترک دفاعی حکام کے اثاثے منجمد کرنے اور ان پر ویزا پابندیاں شامل تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکی مالیاتی اداروں کی جانب سے بعض قرضوں اور مالی معاونت پر بھی پابندی شامل تھی۔امریکی صدر نے ترکیہ کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی تقریبا رضا مندی ظاہر کردی۔دوسری جانب اسرائیل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ انقرہ کو دوبارہ ایف 35 پروگرام میں شامل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image