تازہ ترین دنیا

چین کی طاقت دیکھ کر ایران بھی خاموش نہ رہ سکا، مبارکباد کے ساتھ ایسا اعلان کہ سب حیران رہ گئے

چین کی طاقت دیکھ کر ایران بھی خاموش نہ رہ سکا، مبارکباد کے ساتھ ایسا اعلان کہ سب حیران رہ گئے

چین کے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کے کامیاب تجربے پر ایران کا ردعمل، دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

چین کی جانب سے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد ایران نے بیجنگ کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی خودمختاری کو خطے میں طاقت کے توازن کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق چین کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک صلاحیتیں عالمی سطح پر طاقت کے نئے توازن کی عکاسی کرتی ہیں۔ تہران نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان دفاعی، سیاسی اور اقتصادی تعاون مستقبل میں مزید وسعت اختیار کرے گا اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب چین نے واضح کیا ہے کہ آبدوز سے کیا گیا اسٹریٹجک میزائل تجربہ معمول کی سالانہ فوجی مشقوں کا حصہ تھا اور اس کا مقصد کسی مخصوص ملک کو نشانہ بنانا یا اشتعال دلانا نہیں تھا۔ تاہم جاپان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک نے اس تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image