پاکستان تازہ ترین

ایک لمحے میں گھر اُجڑ گیا!ماں اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ایک لمحے میں گھر اُجڑ گیا!ماں اور دو بیٹوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بنوں؛ دو فریقین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دو فریقوں میں تنازع کے بعد ایک فریق کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹوں سمیت5افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بنوں کے تھانہ ککی کی حدود شاہری بھرت میں پیش آیا، جہاں دو فریقن ایک تنازع پر الجھ پڑے اور یہ جھگڑا اتنا بڑھا کے اسلحہ نکل آیا۔ ایک فریق کے ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتجے میں خاتون، اس کے دو بیٹے اور ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک بچی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خونیں تنازع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image