ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور جاپان نے ایرانی تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی فروخت کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، چین، شمالی کوریا اور جاپان نے تیل کی تیزی سے خریداری شروع کردی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے راستے ایرانی تیل کی سپلائی بڑھنے سے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں دستیابی سے عالمی سطح پر بھی مہنگائی میں کمی آنے لگی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کو خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق امریکا نے ایران کے لیے عارضی طور پر 60 دن کا جنرل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایران کو خام تیل پیداوار، ترسیل اور فروخت کی باقاعدہ اجازت ہو گی۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اہم سفارتی کامیابیوں سےدنیا کو مزید محفوظ ،خوشحال بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ایران نے آبنائےہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل وحمل کی یقین دہانی کروائی ہے۔
چین نے ایک بار پھر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی ملک کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
بیان کے مطابق چین نے زور دیا ہے کہ توانائی کی ضروریات اور تجارتی فیصلے خودمختار ہیں، اور اس معاملے میں بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق ایران کے ساتھ توانائی تعاون خطے کے استحکام اور معاشی روابط کے لیے اہم ہے۔

Leave feedback about this