تازہ ترین

حکومت کا ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ایندھن کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں فیول سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران موٹر سائیکل سواروں، چھوٹے کسانوں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے سبسڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کی منظوری سے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیول سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دریں اثنا اسحاق ڈار کی ہدایت پر عوامی خدمات کی بہتری کے لیے ڈیٹا اور ترسیل کے نظام میں خامیاں دور کی جائیں گی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image