پاکستان تازہ ترین دنیا

امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی ترسیل پر عائد پابندیاں ختم، ایران کیساتھ کھڑے پیوٹن کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی ترسیل پر عائد پابندیاں ختم، ایران کیساتھ کھڑے پیوٹن کا بڑا بیان سامنے آگیا

امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی ترسیل پر عائد پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں ایک نیا سیاسی اور معاشی بھونچال آ گیا ہے۔ اس فیصلے کو ایران کے لیے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب روس بھی ایران کے حق میں کھل کر سامنے آ گیا ہے، اور صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے اہم بیان میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس پیش رفت کو خطے میں استحکام کی طرف مثبت قدم قرار دیا ہے۔

یہ صورتحال عالمی طاقتوں کے درمیان نئے توازن اور توانائی کی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دے رہی ہے، جس پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلئے لائسنس جاری کر دیا امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کے لیے جنرل لائسنس جاری کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ لائسنس ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی پیداوار، ترسیل کی اجازت دیتا ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ لائسنس میں ایران کو خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت 21 اگست 2026 تک ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق لائسنس کے تحت ایرانی خام تیل، پیٹرو کیمیکل اور پٹرولیم مصنوعات کی امریکا میں درآمد کی اجازت بھی ہوگی تاہم ایرانی تیل کی شمالی کوریا، کیوبا اور یوکرین ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image