Roze News

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

باپ کا پلاٹ فروخت، ماں کے زیورات گروی؛ ویزہ فراڈ کے شکار خاندان کی دردناک داستان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

جبارخیل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق جبارخیل سے ہے۔

پولیس نے مقتولین کی شناخت جمعہ خان، عدنان، وسیم اور نعمت اللہ کے ناموں سے کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتا ہے، تاہم واقعے کے محرکات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔