Roze News

اگر ایران پر حملے نہ روکے گئے تو ہم پوری دنیا کی گیس بند کر دینگے، پیوٹن

یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے عالمی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملوں کا سلسلہ نہ روکا گیا تو روس عالمی سطح پر گیس کی سپلائی بند کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

پیوٹن کے اس بیان نے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ یورپ اور کئی دیگر ممالک بڑی حد تک روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو عالمی توانائی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

دوسری جانب عالمی سفارتی حلقے اس صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے فریقین پر کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔