پاکستان تازہ ترین

تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر کی ڈھال بننے والا وارڈ بوائے بلوچستان کا ہیرو قرار

تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر کی ڈھال بننے والا وارڈ بوائے بلوچستان کا ہیرو قرار

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے ہولناک واقعے کے دوران انسانیت کی خاطر لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے والا بلوچستان کا ایک حقیقی ہیرو سامنے آ گیا، ہسپتال کے ایک غریب وارڈ بوائے نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جنونی ملزمان کے سامنے لیڈی ڈاکٹر کے لیے ایک مضبوط ڈھال بن کر ان کی زندگی بچالی، جس پر صوبائی حکومت نے انہیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں تیزاب گردی کی شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی جان بچانے والا وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی کی ستائش کا سلسلہ جاری ہے، کیوں کہ ملزمان کی جانب سے جب لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکا گیا، تو عبدالرزاق نے انتہائی جرأت، بہادری اور مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون ڈاکٹر کو اپنے پیچھے چھپایا اور خود ان کے آگے ڈھال بن کر کھڑا ہو گیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وحشی ملزمان کی جانب سے پھینکے جانے والے تیزاب کا ایک بڑا حصہ وارڈ بوائے عبدالرزاق پر گرا، جس کے نتیجے میں وہ خاتون ڈاکٹر کی جان بچاتے ہوئے خود بھی شدید جھلس گیا، تاہم ان کی اس فوری اور جاندار بہادری کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر کی زندگی محفوظ رہی، جنہیں بعد ازاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس بہادری کے واقعے کا علم ہوتے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہیرو وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی کو خود فون کیا، وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے جذبے کو سراہا، سرفراز بگٹی نے عبدالرزاق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سچی انسانیت کی خدمت کی، ان کی اس بے مثال جرأت و بہادری کے جذبے پر آج نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس بہادر شہری کے لیے بڑے سرکاری اعزازات کا بھی اعلان کیا ہے، عبدالرزاق ترکئی کے تیزاب سے جھلسنے کے بعد علاج کے تمام تر اخراجات اب حکومتِ بلوچستان خود برداشت کرے گی، وزیراعلیٰ نے عبدالرزاق کو صحتیاب ہونے پر سی ایم ہاؤس کوئٹہ میں بطورِ خاص مدعو کیا ہے، انسانیت کی جان بچانے اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں عبدالرزاق ترکئی کو حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image