گلگت بلتستان الیکشن کا پہلا سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں جی بی ایل اے 24 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد شفیق نے 8 ہزار 92 ووٹ لے کر میدان مار لیا ۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل اے 24 گنگچھے-III کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق مکمل اور غیر حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اسد شفیق 8,092 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔
سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فاتح امیدوار اسد شفیق نے 8 ہزار 92 ووٹ ، انجینئر اسماعیل نے 5,072 ووٹ،صداقت حیدر/حسین نے 2,162، سید نذر کاظمی نے 94 ووٹ، شیخ الطاف نے 67 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا ۔
نتائج کے مطابق اسد شفیق نے اپنے قریب ترین حریف انجینئر اسماعیل کو 3,020 ووٹوں کے واضح فرق سے شکست دی، ذرائع کے مطابق اگر سرکاری ملازمین اور پوسٹل بیلٹس کے متوقع نتائج کو بھی شامل کیا جائے، جن میں 832 ووٹوں میں سے تقریباً 550 ووٹ اسد شفیق کے حق میں جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تو ان کی کامیابی کا مارجن بڑھ کر 3,288 ووٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
تاہم حتمی سرکاری نتیجے کا اعلان ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Leave feedback about this