Roze News

خوشیوں کے چراغ بجھ گئے، شادی میں ہوائی فائرنگ سے دو جانیں ضائع

باپ کا پلاٹ فروخت، ماں کے زیورات گروی؛ ویزہ فراڈ کے شکار خاندان کی دردناک داستان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب شادی کی تقریب میں میوزک پروگرام جاری تھا۔ اسی دوران کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کا تعلق توبہ اچکزئی سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک رجحان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔