پاکستان تازہ ترین کھیل

شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟

شنیرا کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر پیغام، سابق کرکٹر کتنے برس کے ہوگئے؟

شنیرا اکرم کا وسیم اکرم کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام، لیجنڈری کرکٹر 60 برس کے ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، “ہمارے وسیم اکرم کو 60ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔”

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا، “آپ مجھے ہر روز حیران کرتے رہتے ہیں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔”

شنیرا اکرم کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ کرکٹ شائقین اور مداح بھی وسیم اکرم کو ان کی سالگرہ پر مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔

وسیم اکرم کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کو کئی یادگار کامیابیاں دلائیں اور دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image