پاکستان تازہ ترین

موٹروے کیس کا فیصلہ آ گیا، ہائیکورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

موٹروے کیس کا فیصلہ آ گیا، ہائیکورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

موٹروے ریپ کیس، لاہور ہائیکورٹ نے مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھ دی

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کیس میں مرکزی مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں اپیلیں مسترد کر دیں۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا اور انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی گئی سزاؤں کو برقرار رکھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت قانون کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 20 مارچ 2021 کو عابد ملہی اور شفقت بگا کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔ دونوں مجرموں نے 25 مارچ 2021 کو اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق دونوں مجرموں کو ریپ کے جرم میں سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14،14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2020 کو لاہور کے قریب موٹروے پر پیش آنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے میں دو مسلح ملزمان نے ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے نے ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد پہلے شفقت بگا اور بعد ازاں مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد خصوصی عدالت نے دونوں کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image