پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات !عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ! کیا عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ گرنے والا ہے؟جانئے

بجٹ 2026-27؛پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ہزار 673 ارب 51 کروڑ روپے لیوی وصول کی جائے گی

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے توانائی کی عالمی مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح مربن خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات میں تاخیر اور غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی سپلائی کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتوں پر اوپر کی جانب دباؤ برقرار ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس اور جاپان کا نکئی انڈیکس گزشتہ ہفتے کی نمایاں کارکردگی کے بعد آج بھی تیزی کے ساتھ کاروبار کرتے دکھائی دیے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران-امریکا مذاکرات میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت اور ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image