سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو بھی ای چالان سے محفوظ نہ رہ سکے ۔ کراچی میں بلاول بھٹو جس گاڑی کو چلا رہے تھے اس کا چالان ہو گیا۔
گاڑی نمبر BF-7776 ڈاکٹر ڈنشا ہوشنگ انکل ساریا کے نام پر رجسٹرڈ ہے لیکن بدھ کے روز جس وقت چالان ہوا، اس وقت اس گاڑی کو بلاول بھٹو چلا رہے تھے۔
ٹریفک پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 20 فروری کو جناح سگنل پر ای چالان ہوا۔چالان کے وقت بلاول بھٹو زرداری خود گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سوار تھے
اس گاڑی کا اوور سپیڈنگ کی وجہ سے 31 دسمبر 2025 کو بلوچ کالونی پل شاہراہِ فیصل پر بھی چالان ہوا تھا۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو نے کراچی میں شاہراہِ بھٹو کا افتتاح کیا تھا تو افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے بھی وہ اسی گاڑی میں آئے تھے۔
گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری خود یہ گاڑی چلا کر آئے تھے۔

Leave feedback about this