رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں ان میں 700 اہل غزہ بھی شامل ہیں۔
دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ فلسطین سے 6600 عازمین حج فریضے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس آ چکے ہیں۔ ان میں اسرائیلی بربریت کا شکار برباد غزہ کے 700 شہری بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی عازمین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے قصبوں اور شہروں سے اردن تک کا سفر کیا اور وہاں سے مملکت پہنچے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی سے 700 عازمین مصر کے راستے سعودی عرب آئے ہیں۔ فلسطینی عازمین مکہ مکرمہ کے 6 ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے فریضہ حج کیا، جن میں سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 سعودی شہری یا رہائشی تھے، جبکہ باقی مملکت سے باہر سے آئے تھے۔

Leave feedback about this