Roze News

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال،اسٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال،اسٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر75روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنےکا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کے مطابق 25مئی سے75روپے کا یادگاری سکہ عوام کو فراہم کیاجائےگا،سکے کے ایک رخ پر ہلال،ستارہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان درج ہے۔

سکے کے دوسرے رخ پر پاکستان اور چین کےقومی پرچم نمایاں ہوں گے،یادگاری سکےپر اردو،انگریزی اور چینی زبان میں خصوصی تحریربھی شامل ہے۔