پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی

لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار جم میں ورزش کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ عظمیٰ کاردار کو سروسز اسپتال میں سرپر ٹانکے لگائے گئے۔

عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ میں روزانہ جم خانہ میں تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہوں، آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کرپائی، جس کے باعث راڈ سر پر آکر لگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمومی طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا اچھےسےخیال رکھتا ہے، نجی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد لے لی ہے، طبی عملہ نے بلیڈنگ روک کرڈریسنگ کردی ہے۔ ایم پی اے عظمیٰ کاردار سروسز اسپتال سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد گھر روانہ ہوگئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image