Roze News

چینی صدر آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار، امریکی صدر

ٹرمپ کلا اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کرنے کی نئی دھمکی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بیجنگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے خلیج میں بحری آمد و رفت کے لیے انتہائی حساس آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ ایران کے ساتھ جاری تناؤ کو ختم کرانے کے خواہشمند ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق چین اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنا چاہتا ہے اسی لیے وہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حق میں نہیں اور چاہتا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جلد کوئی پائیدار معاہدہ طے پا جائے۔
امریکی صدر نے مزید واضح کیا کہ چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا۔