تازہ ترین دنیا

روسی صدر خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی استانی کو لینے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

روسی صدر خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی استانی کو لینے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

وقت بدل گیا، عہدے بدل گئے… مگر استاد کا احترام نہیں بدلا، روسی صدر پیوٹن خود گاڑی ڈرائیو کر کے اپنی استانی کو لینے پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن اپنی استانی سے بڑی عقیدت سے گلے ملے، گلدستہ پیش کیا، بزرگ ٹیچر کو گاڑی میں بیٹھنے میں مدد کی اور پھر انہیں اپنے ساتھ صدارتی محل لے گئے۔

پیوٹن کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں وہ اپنی استانی کے لیے محبت، احترام اور قدردانی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں یوکرین تنازع ایک نتیجے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ماسکو میں یومِ فتح کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ معاملہ اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ چیکو سلوواکیہ کے وزیراعظم نے بتایا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی آمنے سامنے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ دیرپا امن معاہدہ طے پانے کے بعد ہی زیلنسکی سے مل سکتے ہیں، امید ہے کہ ایرانی تنازع جلد سے جلد ختم ہوجائے گا۔،

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image