پاکستان تازہ ترین

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب ، عید کب متوقع ؟ امت مسلمہ کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو طلب ، عید کب متوقع ؟ امت مسلمہ کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا بھی اعلان متوقع ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس 17 مئی بروز اتوار (بمطابق 29 ذیقعدہ) پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسی روز زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے، جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپارکو کی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے بعد ملک بھر میں مذہبی تہوار کی تاریخ سے متعلق باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image