بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نومنتخب وزیراعلیٰ وجے سے منسوب مسلمانوں سے متعلق بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔ مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے نے اقلیتوں کے تحفظ، مذہبی ہم آہنگی اور سب کو برابر حقوق دینے پر زور دیا۔
رپورٹس کے مطابق وجے نے کہا کہ ریاست میں تمام مذاہب اور برادریوں کو برابر عزت دی جائے گی اور کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا جبکہ سیاسی مبصرین اسے جنوبی بھارت کی سیاست میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔

Leave feedback about this