Roze News

پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

اس اقدام سے متعلق اقبال آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا خیال نہیں، یہ اپنا شارٹ فال پورا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اور جبر ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں عوام کو تباہ کردیں گی، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلایا گیا ہے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مہنگائی آئی لیکن ہم نے عوام کو پھر بھی ریلیف دیا۔