Roze News

قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی ایرانی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی ایرانی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

قطر سے پاکستان کے لیے تیسرا ایل این جی جہاز خصوصی ایرانی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل ہو گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق 15 دن کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے تیسرے ایل این جی جہاز کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایل این جی جہاز مزہم آبنائے ہرمز کے جزیرے ہنگم سے آگے بڑھ رہا ہے، جہاز میں قطر کی بڑی راس لفان ٹرمینل سے ایل این جی بھری گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایل این جی اینگرو ٹرمینل پر لائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایل این جی کا ایک اور جہاز الخریطیات کراچی پہنچ چکا ہے۔

ایل این جی کا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر 30 اپریل کو بھی لنگر انداز ہوا تھا۔