تازہ ترین دنیا

مہنگائی پر قابو کیلئے سخت اقدامات، ایرانی صدر کا انتباہ

مہنگائی پر قابو کیلئے سخت اقدامات، ایرانی صدر کا انتباہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مہنگائی کی بڑی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خام مال کی بڑھتی قیمتیں اورخطے میں جاری جنگی صورتحال نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈالا ہے، عالمی سطح پر معاشی دباؤ بھی اندرونی مارکیٹ کو متاثر کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے وزیرانصاف کو ہدایت کی کہ عدلیہ کے ساتھ مل کر ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے فوری اورمؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

ایرانی صدر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی کوششیں مزید تیزکی جائیں گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image