Roze News

چین سے لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں ایرانی صدر سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: روبیو

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین وینزویلا اور ایران کی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فوجی لحاظ سے ایران اب تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

اس سے قبل واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 25 سال پہلے محسوس کرتا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہو گا۔