Roze News

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج چین جائیں گے

جنگ بندی کیلئے فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کیں، ایران

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج چین کا دورہ کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ چینی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں۔