پمز سانحے کے ذمہ دار کسی ایک آدمی کو نہیں چھوڑا جائے گا، مصطفی کمال
کراچی:وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز سانحہ کے حوالے سے جو فیصلے ہوں گے شواہد کی بنیاد پر ہوں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو ذمہ دار ہوگا کسی ایک آدمی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی […]
باجوڑ: بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی
پشاور: تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ابوذر ولد ضیاء الرحمٰن اور جراہ ولد سراج الدین شامل ہیں، زخمی ہونے والے دونوں بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے […]
ملک میں المناک واقعات کے دوران ہانیہ عامر کی ڈانس ویڈیو، اداکارہ شدید تنقید کی زد میں
کراچی:پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اپنی نئی سوشل میڈیا ویڈیو کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنی تھی۔ اس دوران وہ کھلی چھت والی گاڑی میں کافی پیتے ہوئے ایک گانے […]
آبنائے ہرمز کھولنے کی تیاری، ایران نے امریکا کے سامنے بڑی شرائط رکھ دیں
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے شرائط طے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ثالث ممالک نے تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اپنی شرائط واضح کرنے کو کہا ہے، جن میں خطے میں جاری جنگ کا […]
سپریم کورٹ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔ رجسٹرار آفس کا موقف ہے کہ اس نوعیت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہوسکتی ہیں۔ ستائیسویں ترمیم جسٹس (ر) شبر رضا رضوی کی جانب سے چیلنج کی گئی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا […]
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید
اسلام آباد: سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی لگائی جائے، اس پابندی سے ہی سرکاری ہسپتالوں میں بہتری آئے گی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پمز جیسے المیے روز پاکستان کی تقدیر بن چُکے ہیں، ہم ایک نئے المیے کا استقبال کرتے […]
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی
چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر چارسدہ شب قدر کا دورہ کیا، اینٹی […]
قصور: بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تقریبات، زائرین کی بڑی تعداد میں شریک
قصور: عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات دوسرے روز بھی جاری ہیں، ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری کے لیے پہنچ رہی ہے۔ دربار بابا بلھے شاہؒ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں عرس کے دوسرے روز بھی روح […]
مکہ دفاعی معاہدے نے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا: وزیراعظم
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے بعد اقتصادی اور زرعی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے […]
سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ مارشل
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی اور تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیے کو اپنانا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر […]