شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی نماز جنازہ کیلئے تہران منتقل

تہران :آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ہے، واضح رہے کہ فروری کے آخر میں امریکا ،اسرائیل کے مشترکہ آپریشن میں ایرانی سپریم لیڈر شہید ہوئے تھے
پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لینے کا […]
سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سبمرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کامیابی سے دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔ پی ٹی اے کے […]
پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 8 فیصد سیلز ٹیکس نافذ

لاہور: پنجاب میں ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، فوڈ چینز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس سمیت مختلف سروس سیکٹرز پر نئی سیلز ٹیکس شرح نافذ کر دی گئی ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے متعدد خدمات پر پہلے سے نافذ 5 فیصد کے بجائے 8 فیصد سیلز ٹیکس کا اطلاق شروع کر دیا ہے۔نئی شرح کے تحت ریسٹورنٹس […]
جیلوں کو حقیقی اصلاح گاہوں میں تبدیل کرنے کا مشن، وزیراعلیٰ نے بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی جیلوں کو صرف سزا گاہوں کے بجائے حقیقی اصلاح گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں اور اقدامات کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جیلوں میں […]
پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان پر مودی سرکار منہ چھپانے لگی

واشنگٹن: معرکہ حق میں ذلیل اور رسوا ہونے والی بھارت کی مودی سرکار کے لیے ایک دفعہ پھر کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے تباہ ہونے کا ذکر کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے […]
خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی کھلی وارننگ

تہران: ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا انتہائی سخت جواب دے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ […]
بلوچستان اور پختونخوا کی سرحد پر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق، کئی زخمی

کوئٹہ: بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر کوچ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع دانہ سر کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو […]