Roze News

امریکی انتخابات میں جتنی دھاندلی ہوتی ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انتخابات میں اتنی زیادہ دھاندلی ہوتی ہے کہ اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تاہم انہوں نے اس موقع پر اپنے دعوے کے حق میں کوئی مخصوص ثبوت پیش نہیں کیا۔اوول آفس میں گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ […]

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی […]

ٹرمپ کے وزیر دفاع کے خلاف مواخذے کا امکان، ہیگسیتھ نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا

ہیگسیتھ

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس میں اپنے مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کا دفاع کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فوجی کارروائی ایک جرات مندانہ اور تاریخی اقدام تھا، حالانکہ رواں ہفتے وسط مدتی انتخابات میں ووٹروں نے اس جنگ پر […]

روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش

روسی صدر

ماسکو: سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔محسن رضائی کی پیوٹن سے ملاقات میں جنگ کے بعد علاقائی سلامتی کے انتظامات پر گفتگو ہوئی، پیوٹن نے ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔ محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر […]

ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

ترکیہ کی پارلیمنٹ

انقرہ: ترکیہ کی پارلیمنٹ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پارلیمان میں معاہدے کے حق میں 279 ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 119 ارکان نے اس کی مخالفت کی۔600 رکنی ترک پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 398 ارکان نے ووٹنگ […]

امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان

صدارتی انتخابات

واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے 2028 کے صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدوار کے لئے ممکنہ طور پر کئی درجن رہنماؤں کے میدان میں آنے کا امکان ہے تاہم تاحال کوئی امیدوار واضح برتری حاصل نہیں کر سکا۔سابق نائب صدر […]

یورپی ممالک کی درجنوں پروازوں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول، فضائی سفر شدید متاثر

فضائی سفر

برسلز: یورپ کے مختلف ممالک میں درجنوں مسافر پروازوں کو بم کی جھوٹی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد فضائی سفر کا نظام شدید متاثر ہوگیا۔ایک دن میں 30 پروازیں دھمکیوں کی زد میں آئیں جس کے باعث بعض طیاروں کو ہنگامی طور پر دوسرے ہوائی اڈوں پر اتارنا پڑا جبکہ کئی پروازوں کو لڑاکا طیاروں […]

جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ

جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔امریکی نائب صدر بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سیاسی اختلافات کرنے لگے، جے ڈی وینس نے مہنگائی اور عوامی مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا۔ جے ڈی وینس کا کہنا ہے ایران جنگ ری […]

ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے

اسماعیل بقائی

تہران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری تنازع میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر یمنی عوام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے […]

ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان

ڈیموکریٹک پارٹی

واشنگٹن: امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب کرنے اور ان کے اختیارات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے واشنگٹن میں آئندہ دو سال کے دوران سیاسی کشیدگی اور قانون سازی میں تعطل کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈیموکریٹس […]