Roze News

ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے

اسماعیل بقائی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری تنازع میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر یمنی عوام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور معاشی محاصرے میں شریک ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں اور یمن میں حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حوثیوں کو فوجی معاونت فراہم کرنا بند کریں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران پر عائد الزامات کو ’جعلی خبریں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد حقائق کو چھپانا اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔