Roze News

عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کا دبئی میں دوست کی شادی کی تقریب میں ابرار الحق کے گانے ’پریتو‘ پر رقص

عاطف اسلم اور ہنی سنگھ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے دوست کی شادی میں شرکت کی جہاں وہ بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ اکٹھے ڈانس کرتے رہے۔

دونوں گلوکاروں نے گلوکار ابرار الحق کے گانے ’پریتو‘ پر رقص کیا اور اکٹھی تصاویر بھی بنوائیں۔ تقریب میں دونوں گلوکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر مہمان بھی خوش ہو گئے۔