ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے آبادی میں اضافے کو قومی سلامتی کیلئے ناگزیر قرار دیدیا۔مجتبی خامنہ ای نے قومی آبادی ایوارڈ کی تقریب میں پیغام دیا کہ آبادی میں اضافہ قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔
سائنسی، ثقافتی، اقتصادی شعبوں میں قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے آبادی میں اضافے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ دشمن کی دھمکیوں، مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی انتہائی مؤثر ہے، ملک میں ایسی ثقافت کا فروغ ہونا چاہیے جس میں خاندان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔





