Roze News

چین کا سمندر پر حیران کن پل، دنیا دنگ رہ گئی!

چین کا سمندر پر حیران کن پل، دنیا دنگ رہ گئی!

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چین نے جدید انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دے دیا۔ سمندر کی لہروں کے درمیان تعمیر کیے گئے ایک عظیم الشان پل نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ اس پل کی تعمیر کو جدید تعمیراتی مہارت اور انسانی صلاحیتوں کا غیر معمولی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سمندر پر تعمیر ہونے والا یہ پل نہ صرف اپنی غیر معمولی ساخت بلکہ اس کی وسعت اور جدید انجینئرنگ کی وجہ سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ چین مشکل ترین تعمیراتی منصوبوں کو حقیقت کا روپ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سمندر کے بیچ چین کا حیرت انگیز پل، دنیا دنگ رہ گئی، انجینئرنگ کا ناقابلِ یقین کارنامہ!

چین نے سمندر پر پلوں کی تعمیر کے میدان میں ایک اور غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ چین کے صوبے فوجیان میں زیامین سے دادینگ جزیرے تک سمندر پر تعمیر کیے جانے والے پل کا مرکزی حصہ جوڑ دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 10 نومبر کو 5 ہزار 500 ٹن وزنی تیرتی کرین کی مدد سے 3 ہزار 318 ٹن وزنی آخری اسٹیل گرڈر نصب کیا گیا، جس کے بعد تقریباً 14.2 کلومیٹر طویل سمندری پل کا مرکزی حصہ مکمل طور پر جڑ گیا۔

یہ پل مکمل ہونے کے بعد زیامین کے مرکزی جزیرے کو دادینگ جزیرے سے ملائے گا۔ اس پر دونوں اطراف میں چار چار لین ہوں گی اور گاڑیوں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رکھنے کی منصوبہ بندی ہے۔

تاہم ایک اہم بات یہ ہے کہ یہ چین کے مجوزہ زیامین۔کنمن پل منصوبے کا صرف زیامین والا حصہ ہے، تائیوان کے زیرِانتظام کنمن جزیرے تک پل ابھی تعمیر نہیں ہوا۔ سمندر کے اوپر اس عظیم منصوبے کا مرکزی ڈھانچہ جڑ جانا چین کی جدید انجینئرنگ کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔