Roze News

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین پہنچ گئے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم کے 33ویں اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر شینزن پہنچ گئے ہیں، جہاں آج سے یہ سربراہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔

اجلاس کے موقع پر امریکا، روس اور جنوبی کوریا کے صدور اور ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت دنیا کے کئی اہم رہنما شرکت کر رہے ہیں۔شینزن آمد کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور باہمی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں اور ایشیا پیسیفک کا اصل مقصد خطے میں امن و خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید عزم ظاہر کیا کہ روس اور چین اپنے عوام کے مفاد اور فائدے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو ظہرانہ دیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے شینزن یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی فلپائن سے روانہ ہو کر آج چین پہنچیں گے، جہاں اجلاس کی سائیڈ لائن پر کل امریکا، روس اور چین کے صدور کی ایک اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں عالمی رہنما دیگر اہم عالمی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔