امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی، کہاواشنگٹن کو خطرہ ہوا تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو تاریخ میں کسی ملک نے نہیں بھگتے ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے ایسا نہیں ہوگا، لیکن ہم اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں،ہم اس خطرے کو معمولی نہیں سمجھ سکتے کیونکہ ایرانی پاگل ہیں۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہا ہےکہ امریکی سرزمین پر ایران کے فوری حملےکا کوئی خطرہ نہیں ہے،دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر ممکنہ حملے سے متعلق رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا۔
امریکاکا ایران کے جزیرے قشم پرفضائی حملہ، ایرانی فوج کے میزائل داغنے کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ایران نے بحرین پرچندگھنٹوں کےدوران دوسرا حملہ کردیا،جبکہ کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،بحرینی اور کویتی فوج نے متعدد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، خطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔





