Roze News

پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری

منظوری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پنجاب حکومت نے گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ (پی اے ایف) کو دینے کی منظوری دے دی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت اور پی اے ایف کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی گئی، جس میں جدید جیٹ کی دیکھ بھال، تکنیکی معاملات اور مالی انتظامات شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر اور ایس اینڈ جی اے ڈی کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا۔

جدید جیٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) سے ڈی رجسٹر کیا جا چکا ہے۔یہ بھی پڑھیں: 9 ارب کے جہاز پر لوگوں‌ کو بڑی تکلیف ہے، بار بار اسی جہاز پر سفر کروں گی، مریم نوازسرکاری دستاویزات کے مطابق پاک فضائیہ کے 3 حاضر سروس پائلٹس کی خدمات ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئیں، جو صوبائی حکومت کے پائلٹس کے ساتھ مل کر فلائٹ آپریشن انجام دیں گے، پی اے ایف کے پاس گلف اسٹریم جی-500 کی دیکھ بھال کیلیے تربیت یافتہ عملہ اور انفراسٹرکچر موجود ہے۔

پنجاب حکومت کے وی آئی پی فلائٹ ونگ نے پی اے ایف کے ساتھ طیارے کا آپریشنل کنٹرول اور مینٹیننس کی ذمہ داری پاک فضائیہ کو دینے پر مشاورت کی۔ مشاورت میں گلف اسٹریم جی-500 کی محفوظ پرواز، مسلسل آپریشنل تیاری اور 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنانا ضروری قرار دیا گیا۔پنجاب کابینہ نے گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول اور مینٹیننس پاک فضائیہ کے سپرد کرنے کی تجویز منظور دی۔