Roze News

فائنل میں گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے ۔انڈر 19ایشا کپ سنسنی خیز مقالے کے بعد بھارت نے جیت لیا

فائنل میں گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے ۔انڈر 19ایشا کپ سنسنی خیز مقالے کے بعد بھارت نے جیت لیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

فائنل میں گرین شرٹس جیتا ہوا میچ ہار گئے ۔انڈر 19ایشا کپ سنسنی خیز مقالے کے بعد بھارت نے جیت لیا

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کا 338 رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔عمان کے شہر العامرات میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تاہم 338 رنز کا ہدف بھارت نے آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میچ کے آغاز پر ہی پاکستانی اوپنرز عثمان خان اور حیام خان نے اننگز کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑے تاہم نویں اوور کی پہلی گیند پر حیام خان بھارتی بولر کاویا پریش پٹیل کی گیند پر وکٹ کیپر انوے ڈریوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 23 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

اس کے بعد عبدالقادر اور عثمان خان بھارتی بولرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے، دونوں نے بولرز کی لائن اور لینتھ بگاڑ دی جب کہ عبدالقادر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 135 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کو بڑے ٹوٹل کے لیے بہترین بنیاد فراہم کی۔

پاکستان کا اسکور 27ویں اوور میں 197 رنز تک پہنچا تو عبدالقادر صرف 54 گیندوں پر 80 رنز بناکر ارجن راجپوت کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

عثمان خان نے بھی ذمہ دارانہ اور عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 111 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ عثمان خان نے سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 37ویں اوور میں 240 کے اسکور پر وہ کاویا پریش پٹیل کی گیند پر ارجن راجپوت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان فرحان یوسف نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 گیندوں پر 63 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے احمد حسین کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 55 رنز کی شراکت قائم کی۔ احمد حسین 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی وکٹیں آخری اوورز میں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، حسنین عباس ڈار 2، حمزہ ظہور 10، محمد صیام 7 اور نقاب شفیق 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا بڑا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے کاویا پریش پٹیل نے 68 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وینکٹا نے 3 اور ارجن راجپوت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمان کے شہر مسقط میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبد القادر، احمد حسین، حسنین عباس ڈار، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللّٰہ اور علی رضا شامل ہیں۔

بھارتی اسکواڈ میں لکشیا رائے چندانی (کپتان)، آریاویر سہواگ، وی کے وینیتھ، یشبھردن چوہان، ارجن راجپوت، انوے ڈریوڈ (وکٹ کیپر)، منال چوہان، آریان سوسانی، کاویا پٹیل، موہت الوا اور چیگروپتی وینکٹا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے، پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پاکستانی بولر رضوان اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ حیان خان نے 69 اور عثمان خان نے ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ قبل ازیں، ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو بھی دھول چٹائی تھی اور اسے 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی پاکستان نے بھارت کو ہی شکست دے کر پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔