Roze News

عوام کیلئے خوشخبری!پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 

عوام کیلئے خوشخبری!پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان میں نومبر 2026 کے دوران مسلسل چند دنوں سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج بھی آئندہ تین روز کے لیے پٹرول 2 روپے اور ڈیزل مزید تین روپے سستا ہونے کا امکان ہے ، حمتی اعلان کچھ دیر بعد آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرے گا ۔ 

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ مسلسل مہنگے ایندھن کے اثرات کم کرنے کے لیے 13 ستمبر کو وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔